Fatimah Ahmad, known as “Aika”

(1933 – 2020)

About Us

The organisation Aikafund is a voluntary humanitarian non-profit and non-governmental organization that is independent of political, religious, economic and ethnic affiliations.

Aikafund offers scholarships to children in Kabul, Afghanistan and Quetta, Pakistan who are for some reason prevented from attending school. The organisation helps these children with school expenses such as uniforms, fees, and teaching materials.

The fund is run collaboratively by the family of mrs. Fatima “Aika” Ahmadi in Denmark, Sweden, and Pakistan.

Postal Address in Denmark
Koldbyvej 5, 2610 Rødovre Danmark
CVR 42297542
Tlf.: +45 53 20 44 45
info@aikafund.org 

ایکہ فنڈ
اس کا بچپن انتہائی غربت میں گزرا۔ چھوٹے موٹے شوق پورے کرنا تو درکنار، اس کے والدین کے لئے اپنے بچوں کو زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا بھی مشکل تھا۔ یہی وجہ تھی کہ وہ زیادہ لکھ پڑھ بھی نہیں سکی۔ شادی کے بعد گھر تو تبدیل ہوگیا لیکن غربت سایہ بن کر ساتھ رہنے لگی جسے دیکھ کر اس نے گھر اور بچوں کی دیکھ بھال کا بیڑا اٹھا لیا اوردائی (مڈ وائف) کا کام سیکھنے لگی۔ یوں وہ خواتین کو زچہ گی کی حالت میں مدد فراہم کرکے گھر اور بچوں کا بوجھ اٹھانے لگی۔ اس حالت مین اس نے اپنی زندگی کا ایک بڑا عرصہ گزار دیا لیکن بچوں کی تربیت سے کبھی غافل نہ رہی۔ بچے بڑے ہوگئے اور مقدور بھر تعلیم حاصل کرنے کے بعد آہستہ آہستہ اپنے پاؤن پر کھڑے ہوگئے۔ بچیوں کی شادیاں ہوگئیں اور دو بیٹیاں سمندر پار جا بسیں جبکہ بیٹے نے ایک چھوتے کاروبار کا آغاز کرلیا۔ گھر سے غربت کے سائے چھٹنے لگے لیکن بچے اپنی ماں کی محنت اور مشقت بھری زندگی کبھی نہ بھول پائے۔ جون ۲۰۲۰ میں گھر اور بچوں کے لئے زندگی وقف کرنے والی اس باہمت خاتون کا انتقال ہوا تو بچوں نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بہادر ماں کو کچھ اس انداز سے خراج عقیدت پیش کریں گے جس سے معاشرے میں مشکلات کے شکار والدین خصوصاً ماؤں کا بوجھ کچھ ہلکا کیا جا سکے۔ لہٰذا طے پایا کہ کیوں نہ ایکہ (امی) کی وفات کے بعد قل اور چالیسویں کے نام پر رائج رسومات پر رقم خرچ کرنے کے بجائے انہی رقوم سے ان کے نام سے «ایکہ فنڈ» کا اجرا کیا جائے جس کے توسط سے «ایکہ» جیسی ان ماؤں کی مدد کی جائے جو اپنے بچوں کے تعلیلمی اخراجات پورے نہیں کر سکتں۔

اس مقصد کے حصول کے لئے ابتدائی طور پر پندرہ لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جو ایسے طالبعلموں کو دی جائے گی جو تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ تو رکھتے ہیں لیکن ان کے والدین کے لئے ان کے تعلیمی اخراجات پورے کرنا مشکل ہے۔ یہ ایک طرح کی سکالرشپ ہوگی جس کی ابتدا ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ میں قائم سکولوں کے طلبا سے کی جائے گی۔ اس سکالرشپ کی تقسیم میں سرکاری اور نجی سکولوں کی کوئی قید نہیں ہوگی اور باصلاحیت طلبا کو ان کی ضروریات کے مطابق سکالر شپ پیکیج کا اجرا کیا جائے گا جس میں سکول کی فیس، کتابیں، سٹیشنری، یونیفارم اور جوتے شامل ہو سکتے ہیں۔ اس سکالر شپ کے حصول کے لئے آن لائن درخواست دی جاسکتی ہے جبکہ ایکہ فنڈ کے دفتر واقع ہزارہ ٹاؤن سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔